SMEDA Balochistan cordially invites you to participate in the International MSME Day 2026 event being organized on 27 June 2026 at the Quetta Chamber of Commerce & Industry (QCCI), Quetta.
The event aims to celebrate the contributions of MSMEs towards economic growth, innovation, employment generation, and entrepreneurship development. It will provide a valuable platform for networking, knowledge sharing, and discussions on emerging business opportunities and challenges facing the MSME sector.
Your participation will add significant value to the event and contribute to meaningful dialogue for the promotion of entrepreneurship and enterprise development in Balochistan.
Date: 27 June 2026
Time: 2:00 p.m.
Venue: Quetta Chamber of Commerce & Industry (QCCI), Quetta
see More ....
__________________________________________________________
ورلڈ ایم ایس ایم ای (MSME) ڈے کے موقع پر اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ اور سینئر ممبران نے شرکت کی اور اپنے استقبالیہ خطاب میں ایم ایس ایم ایز کو پاکستان کی معاشی ترقی، روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری کا بنیادی ستون قرار دیا۔ انہوں نے کاروبار دوست پالیسیوں، آسان مالیاتی سہولیات، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت (AI)، مہارتوں کے فروغ اور حکومت و نجی شعبے کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ نے SMEDA کوئٹہ ریجن کے ریجنل منیجر جناب اقبال احمد اور مختلف SMEs کے نمائندگان کو خوش آمدید کہا اور SMEDA کی ٹیم کو یقین دلایا کہ، کوئٹہ چیمبر کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا ۔
Read More ...
__________________________________________________________
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے پیٹرن اِن چیف حاجی غلام فاروق خلجی اور صدر حاجی محمد ایوب مریانی کی قیادت میں معروف تاجر، کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک، مرحوم حاجی ہاشم خان نورزئی کے گھر جا کر ان کی المناک شہادت پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وفد نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، بلندیٔ درجات اور مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
Read more...
__________________________________________________________
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ
پوسٹ بجٹ سیمینار میں صدر محمد ایوب خان مریانی اور نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے معزز شرکاء کو خوش آمدید کہا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد ایوب خان مریانی نے پاکستان اور بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو پوسٹ بجٹ سیمینار کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
سیمینار میں کمشنر ان لینڈ ریونیو رحمت اللہ درانی، ممبر اپیلیٹ ٹربیونل عبداللہ خان، صدر بلوچستان ٹیکس بار امجد علی صدیقی اور سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار محمد آصف نے مالیاتی بل 2026-27 کے اہم نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء کو، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن، کسٹمز و ریگولیٹری ڈیوٹیز میں مجوزہ تبدیلیوں، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ریلیف اور کاروباری شعبے پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ل
صدر محمد ایوب خان مریانی نے اس موقع پر زور دیا کہ محصولات میں اضافے کے ساتھ ساتھ تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو بھی یقینی بنایا جائے، جبکہ بلوچستان کے تاجروں اور پسماندہ علاقوں کے لیے خصوصی سہولیات اور مراعات برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیمینار میں کاروباری برادری، ٹیکس ماہرین اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطوں اور مشاورت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Read more..
__________________________________________________________
وفاقی بجٹ 2026-27 پر کاروباری برادری کے تحفظات اور تجاویز ، کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ معاشی استحکام، تجارت کے فروغ اور کاروباری طبقے کو ریلیف دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Read more..
__________________________________________________________
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر حاجی محمد ایوب مریانی، نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ، سینئر اراکینِ چیمبر، ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری کے نمائندوں نے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ، جناب شاہد جان، کی چیمبر آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے کاروباری برادری اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مختلف مسائل تفصیل سے اجاگر کیے، جن میں معمولی مقدار میں درآمدی اشیاء کی کسٹمز کی جانب سے ضبطگی، تفتان سے کوئٹہ تک متعدد چیک پوسٹوں پر بار بار جانچ پڑتال، قانونی تجارت اور اسمگل شدہ اشیاء میں واضح تفریق کا فقدان، گاڑیوں کی غیر ضروری روک تھام، کسٹمز چیک پوسٹوں پر نجی عملے کے رویے سے متعلق شکایات اور دیگر انتظامی مسائل شامل تھے۔
صدر چیمبر اور شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ قانونی تجارت کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور ٹرانسپورٹ کے بلا تعطل بہاؤ کے لیے ان مسائل کا فوری اور مؤثر حل ناگزیر ہے۔
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب شاہد جان نے شرکاء کے تحفظات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز انفورسمنٹ قانونی تجارت کے فروغ اور تاجروں و ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دفتر تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری برادری کے لیے ہمیشہ کھلا ہے، اور کسی بھی حقیقی اور جائز مسئلے کی صورت میں بلا جھجھک ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر انداز میں مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
آخر میں جناب صدر صاحب نے معزز مہمان کو چیمبر کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی
Read more..
__________________________________________________________
اسلام آباد،
جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر حضرت مولانا فضل الرحمن سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب محمد ایوب خان مریانی کی ملاقات ملاقات میں تجارتی حوالے بالخصوص بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال، دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیوں، درآمدات و برآمدات، اور تجارتی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خصوصاً قومی شاہراہوں کی بندش، تجارتی قافلوں کی رکاوٹ اور سرحدی گزرگاہوں پر سیکیورٹی مسائل کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر کاروباری برادری کی تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سنیٹر کامران مرتضی بھی موجود تھے
__________________________________________________________
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر
حاجی محمد ایوب مریانی کی زیر صدارت، سینئر نائب صدر حاجی اختر محمد کاکڑ اور نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ کی موجودگی میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، مال بردار گاڑیوں کو نذرِ آتش کیے جانے کے واقعات، تجارتی شاہراہوں کی بندش اور قانونی تجارت کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹرز، بزنس کمیونٹی، مائنز اونرز ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، زمیندار تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے جانی و مالی نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے، تجارتی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جائے اور کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جو آئندہ کے لائحہ عمل اور حکومتی حکام سے رابطوں کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی